پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے معاوضہ وصول کرنے میں تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 مارچ 2018 15:53

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے معاوضہ وصول کرنے میں تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مارچ 2018ء): پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے معاوضہ وصول کرنے میں تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں لاہور میں منعقد کی گئی ایک شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے عاطف اسلم نے ڈیڑھ کروڑ روپیہ وصول کیا۔ لاہور کے مل مالک کے بیٹے کی شادی رائے ونڈ فارم ہاؤس میں ہوئی۔ گلوکار عاطف اسلم نے پہلی مرتبہ کسی شادی کی تقریب میں پرفارم کیا۔

(جاری ہے)

معاوضے کی رقم ڈیڑھ کروڑ روپے عاطف اسلم کے بنک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی۔ تقریب میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو تو جگایا لیکن تقریب میں آئے کسی بھی مہمان کے ساتھ سیلفی نہیں بنوائی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم شادی ک تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے تیار نہ تھے لیکن ایک مل مالک نے انہیں منہ مانگا معاوضہ دینے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ اس سے قبل عاطف اسلم اپنی پرفارمنس کے لیے 40 سے 45 لاکھ روپے وصول کرتے تھے۔
وقت اشاعت : 03/03/2018 - 15:53:52

Rlated Stars :