فلم میکرز کو فیشن انڈسٹری کیساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سوہائے علی ابڑو

پیر 30 اپریل 2018 12:22

فلم میکرز کو فیشن انڈسٹری کیساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سوہائے علی ابڑو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) اداکارہ وماڈل سوہائے علی ابڑونے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں فلمیں بنانے والے نوجوان فلم میکرز کوفیشن انڈسٹری کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ فیشن انڈسٹری کے باصلاحیت ڈیزائنرز کی خدمات اگر فلم انڈسٹری کیلیے حاصل کی جائیں تواس سے بہتری کے آثاربہت نمایاں ہوںگے۔

اس بات سے توسب واقف ہیں کہ دنیا بھرمیں بننے والی فلموں میں فنکاروں کے لباس کوخاص ترجیح دی جاتی ہے۔ مگرہماری فلموں میں یہ شعبہ کچھ خاص نمایاں نہیں سمجھا جاتا۔ حالانکہ جب تک فلم کے کرداروں کے ڈریسز پرتوجہ نہیں دی جاتی، تب تک ان کرداروں میں حقیقت کے رنگ دکھائی نہیں دیتے۔سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ موجودہ دورمیں فلمیں بنانے والے نوجوان فلم میکرز کوفیشن انڈسٹری کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ جب تک ہم نوجوان نسل کومتاثر کرنے کیلئے معمول سے ہٹ کرکام نہیں کرینگے، تب تک بہتری ممکن نہیں ہوگی۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کی فلموں میں معروف فنکاروں کے کاسٹیم فلم بینوں کو بے حد متاثر کرتے ہیں۔ بلکہ فیشن کے نت نئے انداز بھی اب توفلموںکے ذریعے ہی مقبول عام ہوتے ہیں۔ اس بات کوسمجھنے کی ضرورت ہے اور باصلاحیت ڈیزائنرز کواپنی فلموں کا اہم حصہ بنانے پرتوجہ دینے پر غور کرنا چاہیے۔
وقت اشاعت : 30/04/2018 - 12:22:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :