آنند ایل رائے نے شاہ رخ خان کو بہترین انسان اور جادوئی اداکار قرار دے دیا

جمعرات 12 جولائی 2018 13:05

آنند ایل رائے نے شاہ رخ خان کو بہترین انسان اور جادوئی اداکار قرار دے دیا
ممبئی۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار آنند ایل رائے نے اداکار شاہ رخ خان کو بہترین انسان اور جادوئی اداکار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے نے ٹویٹر پر فلم ’’زیرو‘‘ سے اداکار شاہ رخ خان کے کردار کے کارٹون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی نہیں جانتے کہ اداکار شاہ رخ خان بہترین انسان ہیں یا جادوئی اداکار ہیں جو میرے چہرے پر مسکراہٹ اور سیٹ پر خوشی بکھیر دیتے ہیں، فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی کا ہر لمحہ پر لطف ہے۔ فلم ’’زیرو ‘‘ میں شاہ رخ خان اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ دکھائی دیں گے، فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:05:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :