خود کو دوبارہ توانائی بھرنے کیلئے دوسال کیلئے فلم انڈسٹری چھوڑ رہا ہوں‘ابھیشک

ْ میرے نزدیک ہر پروفیشنل شخص کو ایسا ہی کرنا چاہیے جیسا کہ ابھیشیک نے کیا ہے‘ایشوریا رائے

جمعہ 31 اگست 2018 12:12

خود کو دوبارہ توانائی بھرنے کیلئے دوسال کیلئے فلم انڈسٹری چھوڑ رہا ہوں‘ابھیشک
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے فلم انڈسٹری سے دو برس تک کنارہ کشی سے متعلق بالآخر بتا ہی دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے صاحبزادے و اداکار ابھیشیک بچن نے فلم نگری سے دور رہنے سے متعلق بتایا ہے کہ فراموش ہونے کے مقابلے میں کسی ایک جگہ تھم جانا میرے لیے بڑا خوف ہے کیوں کہ میں اپنی زندگی میں اپنے مقام کو دوبارہ جاننا چاہتا ہوں اور خود کو دوبارہ توانائی سے بھرنا چاہتا ہوں، اسی لیے میں نے دو برس کنارہ کشی میں گزارے۔

ابھیشیک نے کہا کہ یہ صرف (فلمی) صنعت کی بات نہیں ہے بلکہ خود زندگی میں بھی یہی ہوتا ہے، آنکھ سے دور ہونے پر لوگ دماغ سے بھی محو ہوجاتے ہیں، پہلے میرے متعلق یہی خیال کیا جارہا تھا کہ لوگ مجھے بھول جائیں گے لیکن میں بہت مطمئن تھا کہ ایسا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ابھیشیک کی دو سالہ کنارہ کشی سے متعلق ایشوریہ کا کہنا ہے کہ میں ابھیشیک کے فیصلے سے ابتداء سے ہی متفق ہوں کیوں کہ انہوں نے یہ کنارہ کشی اپنے کام پر نظر ثانی کرنے کے لیے اختیار کی تھی اور اٴْن کا یہ اقدام انتہائی قابل تعریف ہے کیوں کہ ابھیشیک تمام کمزوریاں اور تجربات کو خود دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہتے تھے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

ایشوریہ نے مزید کہا کہ میرے نزدیک ہر پروفیشنل شخص کو ایسا ہی کرنا چاہیے جیسا کہ ابھیشیک نے کیا ہے۔
وقت اشاعت : 31/08/2018 - 12:12:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :