اکشے کمار نے مجھے کامیڈی اور اداکاری نہ کرنے کی واضح ہدایات دی تھیں، ٹوئنکل کھنہ

منگل 11 ستمبر 2018 13:37

اکشے کمار نے مجھے کامیڈی اور اداکاری نہ کرنے کی واضح ہدایات دی تھیں، ٹوئنکل کھنہ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) بالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ اکشے کمار نے مجھے کامیڈی کرنے اور دوبارہ کبھی اداکاری نہ کرنے کی واضح ہدایات دی تھیں کیونکہ ان کے نزدیک میں ان دونوں میں ہی چیزوں میں بہت بری ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی نئی کتاب ’’پجاماز آر فارگیونگ‘‘ کے لانچ پر اداکار و شوہر اکشے کمار بارے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے 2چیزیں کبھی نہ کرنے کی واضح ہدایات کیں ایک یہ کہ دوبارہ کبھی اداکاری نہ کرنا اور دوسری سٹینڈ اپ کامیڈی کیونکہ میں ان دونوں میں بہت بری اور خوفناک ہوں، میں نے کبھی کوئی ہٹ فلم نہیں دی اور میں نے اس سے اخذ کیا کہ اداکاری میرے لئے درست شعبہ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 11/09/2018 - 13:37:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :