کسی بالی وڈ فلم کے لئے گانا کیریئر کا خوبصورت تجربہ ہو گا،سلینا گومز

پیر 17 ستمبر 2018 13:45

کسی بالی وڈ فلم کے لئے گانا کیریئر کا خوبصورت تجربہ ہو گا،سلینا گومز
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے کہا ہے کہ کسی بالی وڈ فلم کے لئے گانا ان کے کیریئر کا خوبصورت تجربہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران سلینا نے کہا کہ ان بالی وڈ سے ابھی انھیں ایسی کوئی آفر نہیں آئی لیکن اگر کسی نے کہا تو وہ ضرور گانا چاہیں گی اور یہ ان کے کیریئر کا خوبصورت تجربہ ثابت ہو گا۔سلینا جن کو نوعمری میں ڈزنی کے شو’’ویزرٹس آف ویولی پیلس ‘‘سے شہرت ملی بطور گلوکارہ اپنے ہٹ گانے’’کم اینڈ گٹ اٹ‘‘ اور ’’بیک ٹو یو‘‘سے پہچانی گئیں بعد میں ان کو گلوکار جسٹن بیبر سے دوستی کی وجہ سے بھی شہرت ملی۔

وقت اشاعت : 17/09/2018 - 13:45:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :