’’منٹو ‘‘ کا کردار مجھ پر ذہنی طور حاوی ہو گیا تھا، نوازالدین صدیقی

منگل 18 ستمبر 2018 14:36

’’منٹو ‘‘ کا کردار مجھ پر ذہنی طور حاوی ہو گیا تھا، نوازالدین صدیقی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ فلم ’’منٹو ‘‘ میں سعادت حسن منٹو کا کردار ان پر پوری طرح حاوی ہو گیا اور وہ اکثر اس میں ہی کہیں گم ہو جاتے تھے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ فلم ’’منٹو ‘‘ میں سعادت حسن منٹو کا کردار ان پر اس قدر حاوی ہو گیا کہ جب فیملی کو ان کی ضرورت ہوتی تو وہ جسمانی طور پر تو وہاں موجود ہوتے لیکن ذہنی طور پر نہیں۔

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ منٹو بہت زیادہ ایماندار اور مخلص تھے اورکیونکہ یہ کردار مجھ پر حاوی تھا اور اس کردار میں رہنے کی وجہ سے لوگوں کے سامنے اپنا تاثر قائم کرنے کے لئے اکثر جھوٹ بولتا جس پر بہت افسوس بھی ہوتا اور منٹو کے کردار کی بدولت مجھے اس حقیقت کا احساس ہوا۔
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 14:36:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :