طاہر شبیر فلم مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی کا حصہ بن گئے

بدھ 19 ستمبر 2018 18:22

طاہر شبیر فلم مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی کا حصہ بن گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) بھارتی ٹی وی و فلم اداکار طاہر شبیر فلم مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار طاہر شبیر فلم مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی میں سنگرم سنگھ کا کردار ادا کریں گے جو 1857 میں برطانوی راج کے خلاف رانی لکشمی بائی کی باغی ٹیم کا اہم حصہ ہے، طاہر شبیر فلم کی عکسبندی رواں ماہ کے آخر تک شروع کریں گے، فلم میں اداکارہ کنگنا رناوت رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو آئندہ سال 25جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/09/2018 - 18:22:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :