اپنی پہلی فلم میں ڈائریکٹر کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا، تنوشری دتہ

اس وقت عرفان خان اور سنیل شھیٹی نے مجھے بچایا اور میرے حق میں بولے ، بالی ووڈ اداکارہ

ہفتہ 29 ستمبر 2018 12:11

اپنی پہلی فلم میں ڈائریکٹر کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا، تنوشری دتہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) بالی و وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے کے بعد ایک اور حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ 2005 میں بننے والی میری پہلی فلم ’چاکلیٹ‘ میں مجھے ڈائریکٹر کی جانب سے بد تمیزی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

تنوشری دتہ نے کہاکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں نا زیبا انداز میں ڈانس کرنے کو کہا گیا جو وہیں موجود بھارتی اداکار عرفان خان اور سنیل شھیٹی کو بھی ناگوار گزرا اور انہوں نے ڈائریکٹر کے اس عمل پرسخت ردّ عمل کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے عرفان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اچھے لوگ بھی ہیں۔ اس وقت عرفان خان اور سنیل شیٹی ہی تھے جنہوں نے مجھے بچایا اور میرے حق میں بولے۔سنیل شھیٹی نے میرا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کیلئے میں آئوں کیا۔
وقت اشاعت : 29/09/2018 - 12:11:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :