فلم ’فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 ‘ کی پہلی جھلک جاری

فلم یونیورسل پکچرز کے تحت10اپریل2020 کو ریلیز کی جائے گی معروف ریسلر جان سینا کا بھی فاسٹ ایند فیوئس نائن کی کاسٹ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار

جمعہ 5 اکتوبر 2018 18:13

فلم ’فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 ‘ کی پہلی جھلک جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے اسی سلسلے میں فاسٹ فیورئس فرنچائز کی نویں کڑی فاسٹ9 کی عکسبندی کا بھی آغاز کر دیا گیا ۔دی راک نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فلم کی پہلی جھلک شیئر کی جس میں جیسن اسٹیتھم اور دی راک ٹیبل پر ایک دوسرے کی آنکھوں ڈالے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

18 سال سے مداحوں کی ہر دلعزیز فرنچائز کی اگلی فلم 10اپریل 2020کو سنیما گھروں کی زینت بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تاہم فلم کا پلاٹ منظرِ عام پر نہیں لایا گیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اس نویں فلم کی ہدایتکاری کے فرائض جسٹن لِن نبھائیں گے تاہم فلم کی کاسٹ میں وِن ڈیزل، لوکس بلیک اور ٹریس گبسن فائنل ہو چکے ہیں تاہم حال ہی میں معروف ریسلر جان سینا نے بھی فاسٹ ایند فیوئس نائن کی کاسٹ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔فلم یونیورسل پکچرز کے تحت10اپریل2020 کو ریلیز کی جائے گی
وقت اشاعت : 05/10/2018 - 18:13:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :