مہک نور کی نادانیاںیا ٹریفک پولیس پر مہربانیاں ،ایک ماہ میں ہی چار چالان کروا بیٹھیں

پیر 15 اکتوبر 2018 13:59

مہک نور کی نادانیاںیا ٹریفک پولیس پر مہربانیاں ،ایک ماہ میں ہی چار چالان کروا بیٹھیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) فلم اور ٹی وی کی خوبرو اداکارہ مہک نور کی نادانیاںیا ٹریفک پولیس پر مہربانیاں ،ایک ماہ میں ہی چار چالان کروا بیٹھیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک ماہ کے دوران چار چالان کیے گئے ہیں ۔ انہیں سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے ، اوور سپیڈ اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مہک نور کا کہنا ہے کہ میں بڑی محتاط ڈرائیونگ کرتی ہوں مگر یہ حقیقت ہے کہ میں نے سیٹ بیلٹ کا استعمال نہیں کیا تھا اور اس کے ساتھ زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر چالان ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس ہماری سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے ،میں با اصول شہری ہوں اور قانون کا دل سے احترام کرتی ہوں ،آئندہ میری کوشش ہو گی کہ زندگی میں اب ایک بھی چالان نہ ہو۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 13:59:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :