رنویر سنگھ اور سارا علی خان فلم ’’سمبا‘‘ کی عکسبندی کے لئے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:49

رنویر سنگھ اور سارا علی خان فلم ’’سمبا‘‘ کی عکسبندی کے لئے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور سارا علی خان ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’’سمبا‘‘ کی سوئٹزر لینڈ میں عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور سارا علی خان نے ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’’سمبا‘‘ کے سوئٹزر لینڈ میں چند اہم مناظر کی عکسبندی کے دوران سیٹ پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں سوئٹزر لینڈ کے خوبصورت مقامات سمیت الپس کی چوٹیوں کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ فلم رواں سال 28 دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 11:49:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :