دیشا پٹانی کا فلم ’’منگالیا‘‘میں کام کرنے سے انکا ر

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 15:00

ممبئی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے ہدایتکار آر بلکی کی فلم’’منگالیا‘‘میں کام کرنے سے انکا ر کر دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کا فلم میںکام نہ کر نے کی وجہ دیگر چار اداکارائوں کے اہم کردار ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ہدایتکار آر بلکی اور اداکار اکشے کما ر کے ساتھ کام کر نے پر بہت خوش تھیں تاہم جب انہیں یہ علم ہوا کہ فلم میںچار اور بھی اداکارائیں اہم کردار میں نظر آئیں گی تو انہوں نے فلم میں کام کر نے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے فلم بھارت کے سپیس مشن(مارز آربٹ مشن) پر مبنی ہے۔فلم میں اداکارہ ودیا بالن سائنسدانوں کی ٹیم کی لیڈر کا کردار اداکریں گی جبکہ ہدایتکا ر چار اور اداکارائوں کو کاسٹ چاہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 15:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :