راحت فتح علی خان کا سعودی عرب میں شیڈول کنسرٹ ہنگامی طور پر منسوخ

پاکستان کے کشدیدہ حالات اور مولانا سمیع الحق کی شہادت کے باعث کنسرٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 نومبر 2018 23:49

راحت فتح علی خان کا سعودی عرب میں شیڈول کنسرٹ ہنگامی طور پر منسوخ
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2018ء) راحت فتح علی خان کا سعودی عرب میں شیڈول کنسرٹ ہنگامی طور پر منسوخ ، پاکستان کے کشدیدہ حالات اور مولانا سمیع الحق کی شہادت کے باعث کنسرٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور گلوکار اور قوال راحت فتح علی خان سعودی عرب میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے کنسرٹ کا انعقاد کرنے والے پہلے پاکستانی گلوکار کا اعزاز حاصل کرنے سے محروم رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شیڈول راحت فتح علی خان کا کنسرٹ ہنگامی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ راحت فتح علی خان کا سعودی عرب میں شیڈول کنسرٹ پاکستانی سفیر کی جانب سے منسوخ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے کشیدہ حالات اور اور مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد پاکستانی سفیر نے ریاض میں شیڈول راحت فتح علی خان کا کنسرٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ راحت فتح علی خان کے ریاض میں کنسرٹ کے انعقاد کی نئی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/11/2018 - 23:49:21

Rlated Stars :