فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے ٹریلر کو 24 گھنٹے سے کم دورانیے میں ایک کروڑ لوگوں نے دیکھا

بدھ 14 نومبر 2018 13:34

فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے ٹریلر کو 24 گھنٹے سے کم دورانیے میں ایک کروڑ لوگوں نے دیکھا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے ٹریلر کو 24گھنٹے سے بھی کم دورانیے میں ایک کروڑ لوگوں نے دیکھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کا ٹریلر 12نومبر کو ریلیز کیا گیا جسے یوٹیوب پر 24گھنٹے سے بھی کم دورانیے میں 10ملین لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔ فلم میں اداکار سوشانت سنگھ راجپور اور سارا علی خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی کہانی 2013ء کے اترکھنڈ سیلاب کے پس منظر پر مبنی ہے جبکہ فلم رواں سال 7دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 13:34:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :