زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے،مون پرویز

نفسا نفسی کے دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں، میرا ظاہر باطن ایک ہے ، دل میں بات کھل کر کرنے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پاکستانی گلوکارہ

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستانی گلوکارہ مون پرویز نے کہا ہے کہ زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے، آج کے نفسا نفسی کے دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں، میرا ظاہر باطن ایک ہے ، دل میں بات کھل کر کرنے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک انٹرویو میں گلوکارہ مون پرویز نے کہا کہ زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 16:22:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :