کڑوا چوتھ پر کوہلی کی ٹوئٹ 2018 کی پسندیدہ قرار

اکتوبر میں ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر ’کڑوا چوتھ ‘ کے موقع پر لی گئی اپنی اور اہلیہ انوشکا شرما کی ایک تصویر شیئر کی تھی

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:23

کڑوا چوتھ پر کوہلی کی ٹوئٹ 2018 کی پسندیدہ قرار
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر ’کڑوا چوتھ ‘پر اہلیہ انوشکا شرما کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا تھا جوبھارت میں 2018 کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ٹوئٹ بن گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر میں ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر ’کڑوا چوتھ ‘ کے موقع پر لی گئی اپنی اور اہلیہ انوشکا شرما کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ پیغام میں انوشکا کیلئے خوبصورت پیغام لکھا تھا جس نے ٹوئٹر صارفین کو اپنا دیوانہ بنا ڈالا۔

اس ٹوئٹ کو دو لاکھ لائیکس اور چودہ ہزار ری ٹوئٹس ملے جس کے بعد یہ ٹوئٹ رواں سال 2018 کی پسندیدہ ترین ٹوئٹ بن گئی۔اس سے قبل فیس بک پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے شادی شدہ جوڑے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی ۔یہ تصویر عالمی شخصیت کی طرف سے شائع ہونے والی سب سے زیادہ پسندیدہ تصویر بن گئی تھی۔اس تصویر کو 19 لاکھ لائکس ملے تھے۔
وقت اشاعت : 06/12/2018 - 14:23:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :