فیشن انڈسٹری اب ایک منظم کاروبار بن چکی ہے، ملائیکہ اروڑا

منگل 18 دسمبر 2018 12:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری اب ایک منظم کاروبار بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ملائیکہ اروڑا کا فیشن رجحانات کے متعلق کہنا تھا کہ فیشن انڈسٹری میں گزشتہ چند عرصے میں جہاں بہت ترقی ہوئی ہے اور نئے رجحانات متعارف ہوئے ہیں وہاں بین الاقوامی برانڈز کے آنے سے فیشن انڈسٹری مزید منظم پیشہ اور کاروبار بن گئی ہے اس کے برعکس پہلے فیشن انڈسٹری ایک منظم ڈھانچہ نہں تھی لیکن اب ملک میں پیشہ وارانہ ماہرین، برانڈز اور کمپنیوں کے آنے سے اسے مزید تقویت ملی ہے۔ انہوں نے مختلف فیشن برانڈز کی ہر سال اپنے پلیٹ فارمز سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے کاوشوں کو بھی سراہا۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:35:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :