گزشتہ 10 سال سے کسی مرد نے ڈیٹ پر چلنے کے لیے نہیں کہا ،ْکترینہ کیف

کترینہ کیف کی شخصیت ایسی لگتی ہے کہ مرد انہیں ڈیٹ کرنے کی پیش کش کرنے سے ہی ڈر گئے ہوں گے ،ْ انوشکا شرما پروگرام میں موجود شاہ رخان کا بھی انوشکا سے اتفاق ،ْ کترینہ کیف کو ڈیٹ پر چلنے کی پیش کش بھی کردی

جمعہ 21 دسمبر 2018 14:58

گزشتہ 10 سال سے کسی مرد نے ڈیٹ پر چلنے کے لیے نہیں کہا ،ْکترینہ کیف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2018ء) بالی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سال سے کسی مرد نے ڈیٹ پر چلنے کے لیے نہیں کہا ۔ایک انٹرویو کے دور ان انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 10 سال سے انہیں کسی مرد یا لڑکے نے ڈیٹ پر چلنے کے لیے نہیں کہا۔کترینہ کیف نے اگرچہ اس پر افسوس کا اظہار نہیں کیا کہ تاہم انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی سے کسی نے بھی ان سے ڈیٹ کے لیے پوچھا تک نہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے نہیں بتایا کہ انہیں ڈیٹ کی آفر نہ کیے جانے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے، تاہم ان کے ساتھ انٹرویو میں بیٹھی انوشکا شرما نے کہا کہ لڑکے ان سے ڈرتے ہوں گے۔انوشکا شرما نے وضاحت کی کہ کترینہ کیف کی شخصیت ایسی لگتی ہے کہ مرد انہیں ڈیٹ کرنے کی پیش کش کرنے سے ہی ڈر گئے ہوں گے۔انٹرویو میں بیٹھے ہوئے شاہ رخ خان نے بھی اگرچہ انوشکا شرما کی بات سے اتفاق کیا تاہم انہوں نے موقعے کو غنیمت جانتے ہوئے کترینہ کیف کو ڈیٹ پر چلنے کی پیش کش بھی کردی۔شاہ رخ خان نے ہیرو کی طرح کترینہ کیف کو ڈیٹ پر چلنے کی پیش کش کی اور کہا کہ وہ دہلی میں ایک ساتھ ڈیٹ پر جائیں گے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ ڈیٹ کے دوران کھانے پینے کے علاوہ ہر وہ کام کریں گے ،ْجو کترینہ کیف چاہیں گی۔
وقت اشاعت : 21/12/2018 - 14:58:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :