اداکارمعمر رانا کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

اتوار 6 جنوری 2019 20:00

اداکارمعمر رانا کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) اداکارمعمر رانا نے بلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اداکار معمر رانا نے آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور اور پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی بھی موجود تھے ۔

وقت اشاعت : 06/01/2019 - 20:00:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :