فلم ’’سمبا ‘‘ کی کامیابی کا جشن، رنویر، دیپیکا، کاجول، اجے دیوگن، اکشے کمار اور دیگر کی شرکت

منگل 8 جنوری 2019 14:55

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر اور ہدایت کار روہت شیٹھی نے فلم ’’سمبا ‘‘ کی کامیابی کا جشن منایا جس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون، کاجول، اجے دیوگن، اکشے کمار اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر کی پروڈکشن اور روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’سمبا‘‘ کی باکس آفس پر کامیاب نمائش جاری ہے جو 200کروڑ کا بزنس کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے یہی وجہ ہے کہ فلم کی کامیابی کے سلسلے میں فلم ساز کرن جوہر کے گھر پر پارٹی منعقد کی گئی جس میں اداکار رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، کاجول، اجے دیوگن، اکشے کمار، سونو سود، سارا علی خان نے شرکت کی۔

وقت اشاعت : 08/01/2019 - 14:55:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :