بونی کپور کا سری دیوی کے مداحوں کے لیے تحفہ

بونی کپور اپنی آنجہانی اہلیہ کی زندگی پر فلم تیار کرہے ہیں ‘فلم کیلئے کاپی رائٹس بھی حاصل کرلیے بونی کپور جلد ہی کسی لکھاری کا اپنی اہلیہ کی زندگی پر فلم تحریر کرنے کے لیے انتخاب کریں گے

جمعرات 10 جنوری 2019 12:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) بولی وڈ ا?نجھانی اداکارہ سری دیوی کے انتقال کی خبروں نے گزشتہ سال صرف مداحوں کو ہی نہیں بلکہ پوری بولی وڈ انڈسٹری کو حیران کردیا تھا۔سری دیوی کی سوانح حیات پر مبنی فلم بننے کی خبریں بھی طویل عرصے سے سامنے ا?رہی ہیں، اور اب ان کے شوہر پروڈیوسر بونی کپور سری دیوی کی زندگی پر فلم تیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور اپنی اہلیہ سری دیوی کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم کے کاپی رائٹس حاصل کرچکے ہیں تاکہ کوئی اور یہ فلم نہ بنا پائے۔ذرائع کے مطابق بونی کپور نے ایسا اس لیے کیا تاکہ صرف وہی اپنی اہلیہ کی زندگی پر فلم تیار کرسکیں بالکل اس طرح جس طرح وہ تیار کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ بونی کپور اس فلم کا جلد اعلان کریں گے کیوں کہ وہ دیگر فلم سازوں سے قبل اس فلم کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔سری دیوی کی زندگی پر کئی مصنف کتابیں لکھنے میں بھی مصروف ہیں، جبکہ بہت سے صحافیوں اور لکھاریوں نے اس حوالے سے بونی کپور سے رابطہ بھی کیا۔بونی کپور جلد ان میں سے کسی لکھاری کا اپنی اہلیہ کی زندگی پر فلم تحریر کرنے کے لیے انتخاب کریں گے۔
وقت اشاعت : 10/01/2019 - 12:55:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :