کرشمہ کپور نے کرینہ کپور کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا

منگل 15 جنوری 2019 14:27

کرشمہ کپور نے کرینہ کپور کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے چھوٹی بہن کرینہ کپور خان کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی چھوٹی بہن کرینہ کپور خان کے پہلے ریڈیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کو بتایا کہ آج تم میری رول ماڈل ہو، ہم ایک ہی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم جس طرح ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی اور ہمت بڑھاتے ہیں وہ بہت لازوال ہے۔

انہوں نے خود کو فلم انڈسٹری سے منسلک رکھنے کے فارمولے کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا کوئی فارمولا نہیں ہے، اس میں وقت کے ساتھ تبدیلی آتی رہتی ہے اور میرے 27سالہ فلمی کیریئر کے تجربے کے مطابق وقت کے ساتھ چلنے اور مختلف چیزیں کرنے سے آپ فلم انڈسٹری سے منسلک رہ سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/01/2019 - 14:27:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :