فلم ’’ہم چار‘‘ کا ٹریلر جاری

بدھ 16 جنوری 2019 14:34

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ فلم ’’ہم چار‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راجیشری پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ہم چار‘‘ کی ٹیگ لائن ’’دوست بھی فیملی ہیں‘‘ دی گئی ہے جس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں 4 نئے چہروں کو متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی کالج کے 4 دوستوں پریت کمانی، انشومن ملہوترا، سمرن شرما اور تشار پانڈے کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کے ٹریلر کا آغاز گلوکار محمد رفیع کے 1964ء میں بنائی گئی فلم ’’دوستی‘‘ کے گانے’’میری دوستی میرا پیار ‘‘ سے کیا گیا ہے جس کے بعد چاروں کی دوستی، ایک دوسرے سے شکایت اور پھر ایک بڑی لڑائی دکھائی گئی ہے۔ ابھیشک ڈکشت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آئندہ ماہ 15فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 14:34:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :