خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہو کہ مجھے پاکستان میں کام کرنے کا موقع ملاہے،ادیتی سنگھ

مجھے پاکستان سے بہت زیادہ محبت ملی ہے ،ہر پلیٹ فارم پر یہاں سے ملنے والی محبت کی بات کروں گی،پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت

بدھ 16 جنوری 2019 21:16

خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہو کہ مجھے پاکستان میں کام کرنے کا موقع ملاہے،ادیتی سنگھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) معروف بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ نے کہا ہے کہ میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہو کہ مجھے پاکستان میں کام کرنے کا موقع ملاہے ۔مجھے پاکستان سے بہت زیادہ محبت ملی ہے ۔میں ہر پلیٹ فارم پر پاکستان سے ملنے والی محبت کی بات کروں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بد ھ کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر فلمسٹار میرا ،کراچی پریس کلب کے صد امتیاز خان فاران ،سیکرٹری امتیاز صابر ،فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدراطہر جاوید صوفی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ادیتی سنگھ نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز 16 سال کی عمر میں کیا ۔خدا ان ہی لوگوں کو کامیابی سے نوازتا ہے جن کی نیت صاف ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے۔

میں پاکستانی فلمیں دیکھتی ہوں ۔علی ظفر اور حمزہ عباسی کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہوں ۔میرا کے ساتھ کام میرے لئے فخر کی بات ہوگی۔ادیتی سنگھ نے کہا کہ مجھے پاکستان میں بے انتہا محبت ملی ہے ۔یہاں کے لوگ میرے کا م کو پسند کرتے ہیں ۔مجھے محسوس نہیں ہوتا کہ میں کسی غیر ملک میں ہوں ۔میری ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان زیادہ سے زیادہ آؤں۔

انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے اچھے تعلقات نہ ہونے کے باوجود فلم انڈسٹری سے مہمان آنے کا مطلب ہے کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے ۔دونوں ملکوں میں زباں یکساں استعمال ہوتی ہیں جس کو مثبت انداز میں استعمال کرکے ہم دونوں ملکو میں تعلقات بہتر کر سکتے ہیں۔فلمسٹار میرا نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں بھارتی مہمانوں کو جو عزت ملی وہ قابل تعریف ہے ۔

دو ملکوں کے سفیر آج ایک چھت کے نیچے موجود ہیں ۔ہماری سرحدیں الگ الگ ہیں مگر دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔فن سرحدوں کی قید سے آزاد ہوتا ہے ۔سیاسی حالات جو بھی ہوں ہم امن کے سفیر ہیں۔ہمیں امن کا پیغام دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں منتقل کرنا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی اداکار پاکستان آنا چاہتے ہیں،مجھ سے کافی اداکارائوں نے پاکستان آنے کی خوہش کا اظہار کیا ہے ۔

ہمارے گلو کاروں کو ہندوستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔پاکستان کے بہت سے نئے ناموں کو ہندوستان میں پذیرائی ملی ہے ۔پاکستان کے لوگ بھارتی شاعروں اور ادکاروں کو پسند کرتے ہیں ۔دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کو چاہتے ہیں۔ہمارا لباس اور زبان ایک ہے۔ ہم ایک دوسرے کے درد کو سمجھتے ہیں۔میری خوہش ہے کہ میری فلم باجی ہندوستان میں ریلیز ہو ۔

کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب میں بھارتی مہمان کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔اس سال کا آغاز بھارتی مہمان کی آمد سے ہوا ہے جو کہ ایک اچھاشگون ہے ۔فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدراطہر جاوید صوفی نے کہا کہ دونوں ممالک کو فنکاروں کے وفود کا تبادلہ کرنا چاہیے ۔لراچی پریس کلب واحد ادارہ ہے جہاں سب کو کھل کر بات کا موقع ملتا ہے۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 21:16:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :