خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہو کہ مجھے پاکستان میں کام کرنے کا موقع ملاہے،ادیتی سنگھ
مجھے پاکستان سے بہت زیادہ محبت ملی ہے ،ہر پلیٹ فارم پر یہاں سے ملنے والی محبت کی بات کروں گی،پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت
بدھ 16 جنوری 2019 21:16
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے۔
میں پاکستانی فلمیں دیکھتی ہوں ۔علی ظفر اور حمزہ عباسی کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہوں ۔میرا کے ساتھ کام میرے لئے فخر کی بات ہوگی۔ادیتی سنگھ نے کہا کہ مجھے پاکستان میں بے انتہا محبت ملی ہے ۔یہاں کے لوگ میرے کا م کو پسند کرتے ہیں ۔مجھے محسوس نہیں ہوتا کہ میں کسی غیر ملک میں ہوں ۔میری ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان زیادہ سے زیادہ آؤں۔انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے اچھے تعلقات نہ ہونے کے باوجود فلم انڈسٹری سے مہمان آنے کا مطلب ہے کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے ۔دونوں ملکوں میں زباں یکساں استعمال ہوتی ہیں جس کو مثبت انداز میں استعمال کرکے ہم دونوں ملکو میں تعلقات بہتر کر سکتے ہیں۔فلمسٹار میرا نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں بھارتی مہمانوں کو جو عزت ملی وہ قابل تعریف ہے ۔دو ملکوں کے سفیر آج ایک چھت کے نیچے موجود ہیں ۔ہماری سرحدیں الگ الگ ہیں مگر دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔فن سرحدوں کی قید سے آزاد ہوتا ہے ۔سیاسی حالات جو بھی ہوں ہم امن کے سفیر ہیں۔ہمیں امن کا پیغام دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں منتقل کرنا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی اداکار پاکستان آنا چاہتے ہیں،مجھ سے کافی اداکارائوں نے پاکستان آنے کی خوہش کا اظہار کیا ہے ۔ہمارے گلو کاروں کو ہندوستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔پاکستان کے بہت سے نئے ناموں کو ہندوستان میں پذیرائی ملی ہے ۔پاکستان کے لوگ بھارتی شاعروں اور ادکاروں کو پسند کرتے ہیں ۔دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کو چاہتے ہیں۔ہمارا لباس اور زبان ایک ہے۔ ہم ایک دوسرے کے درد کو سمجھتے ہیں۔میری خوہش ہے کہ میری فلم باجی ہندوستان میں ریلیز ہو ۔کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب میں بھارتی مہمان کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔اس سال کا آغاز بھارتی مہمان کی آمد سے ہوا ہے جو کہ ایک اچھاشگون ہے ۔فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدراطہر جاوید صوفی نے کہا کہ دونوں ممالک کو فنکاروں کے وفود کا تبادلہ کرنا چاہیے ۔لراچی پریس کلب واحد ادارہ ہے جہاں سب کو کھل کر بات کا موقع ملتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.