بہت وہمی اور فکرمند باپ ہوں، شاہد کپور

پیر 21 جنوری 2019 13:51

بہت وہمی اور فکرمند باپ ہوں، شاہد کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ بہت وہمی اور فکر مند باپ ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور والد بہت وہمی اور فکرمند انسان ہیں جبکہ بیگم میرا اس معاملے میں ان کے بالکل برعکس ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ میں ان دونوں باتوںکے لئے اپنے اندر ٹھہرائو لائوں جو کہ ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

اداکار شاہد کپور فلم ’’کبیر سنگھ ‘‘ جو کہ تیلگو فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کا ریمیک ہے اور اس میں وہ اداکارہ کیارہ ایڈوانی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے، فلم رواں سال 21 جون کو سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 21/01/2019 - 13:51:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :