’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ‘‘کا نیاٹریلر ریلیزکردیاگیا

فلم یکم فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

بدھ 30 جنوری 2019 11:54

’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ‘‘کا نیاٹریلر ریلیزکردیاگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2019ء) انیل کپور اور سونم کپور کی نئی بالی ووڈ فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔شیلے چوپڑا کی ہدایتکاری اور ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں انیل کپور اور سونم کپورپہلی بار سلور اسکرین پرساتھ جلوہ گر ہو نگے۔

(جاری ہے)

فلم کی دیگر کاسٹ میں جوہی چانولہ اور راج کمار راو? بھی شامل ہیں۔

اس فلم میں ہم جنس پرستی کا موضوع شامل کیا گیا ہے اور اسے سال کی غیر متوقع رومانوی کہانی قرار دیا جارہا ہے۔اداکار انیل کپور اور اٴْنکی صاحبزادی سونم کپور حقیقی زندگی کے بعد فلمی دنیا میں بھی باپ بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گے۔واضح رہے فلم 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا یکم فروری 2019کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 30/01/2019 - 11:54:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :