پاکستان سپر لیگ ،پشاور زلمی نے گل پانڑہ اور زیک آفریدی کی آواز میں پی ایس ایل فور کا آفیشل پشتو ترانہ کا ویڈیو جاری کردیا

انشاء اللہ زلمی کی ٹیم پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی دکھاکر فینز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی، جاوید آفریدی

بدھ 13 فروری 2019 17:00

پاکستان سپر لیگ ،پشاور زلمی نے گل پانڑہ اور زیک آفریدی کی آواز میں پی ایس ایل فور کا آفیشل پشتو ترانہ کا ویڈیو جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آغاز سے قبل پشاور زلمی نے گل پانڑہ اور زیک آفریدی کی آواز میں پی ایس ایل فور کا آفیشل پشتو ترانہ کا ویڈیو جاری کردیا۔پشاور زلمی کا پشتو ترانہ معروف پشتو گلوکار زیک آفریدی اور گل پانڑہ نے گایا ہے جبکہ اسے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر لئیق زادہ نے تحریر کیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کا پشتو اینتھم خیبر پختونخوا کے ثقافتی اور تاریخی پس منظر پر مبنی ہے جس میں علاقے کے ثقافتی رنگ عیاں ہیں۔ یہ پشتو اینتھم نوجوانوں کو متاثر کرتا ہے کہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کرنے کے ساتھ امن کے فروغ میں بھی پیش پیش رہے۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہاکہ یہ پشتو ترانہ پورے خیبرپختون خوا اور زلمی فینز کے دل کی آواز ہے۔ انشاء اللہ زلمی کی ٹیم پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی دکھاکر فینز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔
وقت اشاعت : 13/02/2019 - 17:00:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :