ٹی وی ڈراموں کے بعد پرستار مجھے جلد فلموں میں بھی ہیرو کے رول میں دیکھیں گے ‘ عمران بخاری

لاہور اور کراچی دونوں جگہوں پر کام کیا مگر کراچی میں زیادہ کام کے مواقع ملے ہیں ‘معروف اداکار کی خصوصی گفتگو

جمعہ 29 مارچ 2019 13:24

ٹی وی ڈراموں کے بعد پرستار مجھے جلد فلموں میں بھی ہیرو کے رول میں دیکھیں گے ‘ عمران بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) معروف اداکار عمران بخاری نے کہا ہے کہ اس وقت کراچی میں تقریباً پچاس کے قریب ڈرامہ سیریل زیر تکمیل ہیں اور کراچی ٹی وی ڈرامے کا مرکز بن چکا ہے ، میں نے لاہور اور کراچی دونوں جگہوں پر کام کیا ہے مگر مجھے کراچی میں بہت زیادہ کام کے مواقع ملے اور اس وقت بھی میری تین ڈرامہ سیریل پائپ لائن میں موجود ہیں جبکہ اس سے قبل میں درجنوں ڈرامہ سیریل میں اداکاری کر چکا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑے پروفیشنل انداز میں ڈرامہ کیا جا رہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ ہمارے ڈرامے کو دنیا بھر میں پسند کیا جا رہا ہے ۔یہاں پروفیشنل رائٹر اور ڈائریکٹر موجود ہیں جسکی وجہ سے ڈرامے کی کاسٹ کے ساتھ اسکے سکرپٹ کی ایک ایک چیز کو باریک بینی سے دیکھنے کے بعد پراجیکٹ کو فائنل کیا جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل زبردست کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔ عمران بخاری نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں نے جتنی محنت کی خدا کی ذات نے مجھے اس سے زیادہ نوازا ۔ مجھے فلموں میں بھی کام کرنے کی پیشکش ہے اور جلد میرے پرستار مجھے فلموں میں بھی ہیرو کے رول میں دیکھیں گے ۔
وقت اشاعت : 29/03/2019 - 13:24:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :