پروڈیوسر ساجد وڑائچ کی فلم ”تم میرے ہو“ محرم کے بعدنمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

بدھ 7 نومبر 2012 13:46

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔7نومبر 2012ء) پروڈیوسر ساجد وڑائچ کی فلم ”تم میرے ہو“ محرم کے بعد لاہور سمیت ملک بھر سے نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فلم میں مرکزی کردار بابر علی اور صلہ حسین کا ہے جبکہ دیگر فنکاروں میں پروڈیوسر ساجد وڑائچ بھی شامل ہیں اور فلم کو بیک وقت لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا اور اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صلہ حسین کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے انتہائی محنت کیساتھ کام کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم شائقین کو ایک مرتبہ پھر سینماؤں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیگی۔

وقت اشاعت : 07/11/2012 - 13:46:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :