بچوں کو محبت تعصبات سے بالاتر ہوتی ہے ،سکھانا بہت ضرروی ہے، کلوئے گریس مورٹز

منگل 23 اپریل 2019 11:05

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ہالی وڈ اداکارہ کلوئے گریس مورٹز نے کہا ہے کہ بچوں کو یہ چیز سکھانا بہت ضرروی ہے کہ محبت تعصبات سے بالاتر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کلوئے گریس مورٹز کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ بچے کو معلوم ہو کہ انہیں کیا سکھایا جارہا ہے اور یہ بھی کہ محبت تمام تعصبات سے بالاتر ہوتی ہے کیونکہ میری اپنی فیملی میں 2 بھائی ہم جنس پرست ہیں انہیں چھوٹی عمر سے ہی سکھایا گیا کہ یہ زندگی کا حصہ ہے اور محبت کئی قسموں میں ہو سکتی ہے لہذا میرا خیال ہے کہ یہ بچے کے ساتھ ناانصافی ہو گی کیونکہ سکھانے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کئی بار فلموں میں صنفی عدم مساوات پر بات کر چکی ہیں اگرچہ انہوں نے حالیہ سالوں میں فلم انڈسٹری میں تبدیلیاں دیکھی ہیں لیکن خواتین کے ساتھ ابھی بھی برابری کا سلوک نہیں کیا جارہا۔
وقت اشاعت : 23/04/2019 - 11:05:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :