کنگنا رنا وت نے 10 دن میں 5 کلو وزن کم کر لیا

جمعرات 16 مئی 2019 13:09

کنگنا رنا وت نے 10 دن میں 5 کلو وزن کم کر لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو تبدیل کرنے میں دن رات ایک کر رکھا ہے اور اٴْن کی ٹیم بھی اٴْ ن کے بارے میں اٴْن کے مداحوں کو اٴْن کی ہر حرکت سے با خبر رکھ رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے بطابق کنگنا رناوت آج اور کل کانز فلم فیسٹول میں شرکت کریں گی جس کے لیے اٴْنہوں نے 10 دن میں 5 کلو وزن کم کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کوئین کی ہروئین نے کانز فلم فیسٹول میں اپنے لباس کے لحاظ سے بہترین اور خوبصورت نظر آنے کے لیے انتھک محنت کی ہے، ساتھ ہی اپنے مداحوں کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کچھ ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ مختلف ورزشیں کرتی نظر آ رہی ہیں۔کنگنا رناوت نے جِم میں اپنے فٹنس ٹرینر کی مدد سے مختلف ورزشیں کرکے اپنا وزن 10 دنوں میں 5 کلو کم کیا ہی-
وقت اشاعت : 16/05/2019 - 13:09:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :