بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کو جنسی ہراساں کیس میں کلین چٹ مل گئی
اداکارہ تنوشری دتہ نے گذشتہ برس ستمبر میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کا الزام لگا کر جہاں سب کو حیران کردیا تھا
جمعہ 14 جون 2019 22:31
(جاری ہے)
اداکارہ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے ایک دن بعد ہی نانا پاٹیکر نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تنوشری دتہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے اداکارہ کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔
ابتدائی طور پر تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے خلاف صرف میڈیا میں ہی بیانات دیے لیکن بعد ازاں اکتوبر2018 کو ممبئی میں پولیس تھانے جاکر 2008 میں فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کے دوران اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔تنوشری دتہ کی جانب سے مقدمہ دائر کرائے جانے کے بعد پولیس نے اکتوبر 2018 میں ایک دہائی قبل جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کی باقاعدہ تفتیش کا ا?غاز کیا تھا اور واقعے کی تحقیقات ایک سال تک رہیں۔لیکن اب پولیس نے منظم ثبوت نہ ملنے پر نانا پاٹیکر کے خلاف درج کروائے گئے مقدمے کو بند کرتے ہوئے اداکار کو کلین چٹ دے دی۔ پولیس کو تفتیش کے دوران اداکارہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو منظم ثبوت نہیں ملے جس پر پولیس نے نانا پاٹیکر کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کردیا۔رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ کہ جہاں یہ بھارت میں پہلا می ٹو مہم کے ذریعے سامنے ا?نے والا واقعہ تھا، وہیں یہ پہلا کیس بھی بن گیا جسے پولیس نے ثبوت نہ ملنے پر بند کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Vaani Kapoor
Adnan Siddiqui
Scott Eastwood
Sophie Turner
Rebecca Romijn
Mikaal Zulfiqar
Missi Pyle
Nida Chaudhry
Rohan Shankar
Kaya Scodelario
Matthew Perry
Shaista Lodhi
Showbiz News In Urdu
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں