بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کو جنسی ہراساں کیس میں کلین چٹ مل گئی

اداکارہ تنوشری دتہ نے گذشتہ برس ستمبر میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کا الزام لگا کر جہاں سب کو حیران کردیا تھا

جمعہ 14 جون 2019 22:31

بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کو جنسی ہراساں کیس میں کلین چٹ مل گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2019ء) بھارتی پولیس نے بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے دائر کروایا گیا جنسی طور پر ہراساں کا کیس بند کرتے ہوئے اداکار کو کلین چٹ دے دی۔اداکارہ تنوشری دتہ نے گذشتہ برس ستمبر میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کا الزام لگا کر جہاں سب کو حیران کیا تھا، وہیں ان کی جانب سے جنسی ہراساں کے خلاف بات کرنے کے بعد بھارت میں ’می ٹو‘ مہم کا ا?غاز ہوا تھا۔

تنوشری دتہ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ 2008 میں فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر اور فلم کے عملے نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا۔اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نانا پاٹیکر ان کے ساتھ اسی فلم کے گانے ’نتھنی اتارو‘ میں نازیبا منظر شوٹ کروانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے ایک دن بعد ہی نانا پاٹیکر نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تنوشری دتہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے اداکارہ کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

ابتدائی طور پر تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے خلاف صرف میڈیا میں ہی بیانات دیے لیکن بعد ازاں اکتوبر2018 کو ممبئی میں پولیس تھانے جاکر 2008 میں فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کے دوران اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔تنوشری دتہ کی جانب سے مقدمہ دائر کرائے جانے کے بعد پولیس نے اکتوبر 2018 میں ایک دہائی قبل جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعے کی باقاعدہ تفتیش کا ا?غاز کیا تھا اور واقعے کی تحقیقات ایک سال تک رہیں۔

لیکن اب پولیس نے منظم ثبوت نہ ملنے پر نانا پاٹیکر کے خلاف درج کروائے گئے مقدمے کو بند کرتے ہوئے اداکار کو کلین چٹ دے دی۔ پولیس کو تفتیش کے دوران اداکارہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو منظم ثبوت نہیں ملے جس پر پولیس نے نانا پاٹیکر کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کردیا۔رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ کہ جہاں یہ بھارت میں پہلا می ٹو مہم کے ذریعے سامنے ا?نے والا واقعہ تھا، وہیں یہ پہلا کیس بھی بن گیا جسے پولیس نے ثبوت نہ ملنے پر بند کیا۔

متعلقہ عنوان :