والد شمعون عباسی کی طرح منفرد کام کرنا چاہتی ہوں، عنزلہ عباسی

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:14

والد شمعون عباسی کی طرح منفرد کام کرنا چاہتی ہوں، عنزلہ عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستانی اداکار شمعون عباسی اورجویریہ عباسی کی بیٹی عنزلہ عباسی نے اپنے والد کی طرح کچھ منفرد کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عنزلہ عباسی نے اداکار احسن خان کے نجی ٹی وی شو میں اپنی والدہ جویریہ عباسی کے ہمراہ شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم کی عکسبندی مختلف وجوہات کی بناء پر ادھوری رہ گئی اور وہ فلم ریلیز نہیں ہو سکی لیکن اگر انہیں معیاری اور منفرد موضوع پر مبنی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور اس کا حصہ بننا چاہیں گی۔

انہوں نے شمعون عباسی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے والد کا کام بہت پسند ہے کیونکہ وہ کچھ مختلف لا رہے ہیں اور وہ بھی ان کی طرح کچھ منفرد کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مرکزی کردار کی بجائے ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو غیر روایتی اور دلچسپ ہوں۔ عنزلہ عباسی کا نیا ڈرامہ سیریل ’’میں خواب بنتی ہوں ‘‘ ان دنوں آن ایئر ہے۔
وقت اشاعت : 20/07/2019 - 13:14:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :