محسن عباس کو انڈسٹری میں لانے والے شخص خالد بٹ نے تمام تر حقیقت بیان کر دی

جہاں تک میں محسن عباس اور اس کی فطرت کو جانتا ہوں ، مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی حاملہ بیوی کو مارنے کی حد تک جا سکتا ہے۔ خالد بٹ کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 جولائی 2019 12:51

محسن عباس کو انڈسٹری میں لانے والے شخص خالد بٹ نے تمام تر حقیقت بیان کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2019ء) : محسن عباس پر اہلیہ فاطمہ کی جانب سے گھریلو تشدد کے عائد کیے جانے والے الزامات پر اب خالد بٹ بھی سامنے آگئے ہیں۔ خالد بٹ وہ شخص ہیں جو محسن عباس حیدر کو انڈسٹری میں لائے تھے۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے محسن عباس حیدر کے ساتھ مسلسل چھ سال کام کیا، ان چھ سالوں کے دوران میں نے اس کی شخصیت کا جو جو پہلو دیکھا میں اُس پر تھوڑی روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔

میں نے محسن عباس کو ٹی وی انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔ محسن عباس میرے پروگرام رپورٹر کشمیر سنگھ میں بطور کشمیر سنگھ کام کرتا تھا ۔
پروگرام کے دوران اس کا رویہ ہرگز پیشہ ورانہ نہیں تھا۔ میں نے اُس کے اور اُس کے خاندان کے حوالے سے کافی تغیرات بھی دیکھے۔

(جاری ہے)

ایک مرتبہ میں نے اُسے فون پر کسی سے بات کرتے اور گالیاں دیتے ہوئے دیکھا۔

جب میں نے اس سے دریافت کیا تو وہ ہرگز اپنی بات سے ٹس سے مس تک نہ ہوا اور یہی کہتا رہا کہ جو اُس نے کیا وہ صحیح تھا۔ جب ہم کرکٹ کھیلتے تھے تب بھی یہ لوزر(Loser) ہی تھا ۔ انہوں نے کہا کہ محسن عباس حیدر کی فطرت پُر تشدد ہے جس کا مظاہرہ میں نے وقت کے ساتھ ساتھ کیا۔
مجھے اس پوری کہانی کا نہیں پتہ نہ ہی میں محسن عباس کی اہلیہ کو جانتا ہوں لیکن وہ ایسا ہی ہے جو اپنی حاملہ اہلیہ کو مارنے پیٹنے کی حد تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی خواتین کے لیے گھریلو تشدد کے خلاف آواز اُٹھانا ویسے ہی مشکل ہوتا ہے کیونکہ اُسے پورے معاشرے کے سامنے جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔ ہمیں نہ صرف محسن کی اہلیہ بلکہ ایسی دیگر خواتین کے ساتھ بھی کھڑا ہونا چاہئیے جو گھریلو تشدد کا سامنا کرتیں اور اس دردناک اذیت سے گزرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/07/2019 - 12:51:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :