کارگل سے فوج کو نہ بلایا ہوتا، تو کشمیر آزاد ہوتا، وینا ملک

منگل 6 اگست 2019 15:25

کارگل سے فوج کو نہ بلایا ہوتا، تو کشمیر آزاد ہوتا، وینا ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2019ء) اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ کارگل سے فوج کو نہ بلایا ہوتا، تو کشمیر آزاد ہوتا۔وینا ملک نے اپنے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال سمیت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر بھی بات کی اور انہوں نے اپنے ٹوئیٹس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

وینا ملک کے ٹوئیٹس پر کئی افراد نے کمنٹس کیے، جن میں سے کچھ افراد نے ان سے اتفاق بھی کیا۔وینا ملک نے ایک ٹوئیٹ کیا کہ اگر 1999 میں ایک ضمیر فروش انسان نے اپنی فوجوں کو کارگل سے واپس نہ بلایا ہوتا تو آج کشمیر آزاد ہوتا۔وینا ملک نے اس ٹوئیٹ کے ساتھ ’کشمیر بلیڈس، انڈین آرمی ان کشمیر اور سیو کشمیر‘ جیسے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔وینا ملک کے اس ٹوئیٹ پر متعدد افراد نے کمنٹس کیے اور کئی افراد نے انہیں یاد دلایا کہ کارگل سے فوج کی واپسی کے حوالے سے قوم سب کچھ جانتی ہے۔
وقت اشاعت : 06/08/2019 - 15:25:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :