عدالت نے گلوکار علی ظفر کے میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کے گواہان کو طلب کر لیا

جمعرات 22 اگست 2019 17:23

عدالت نے گلوکار علی ظفر کے میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کے گواہان کو طلب کر لیا
لاہور۔22 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) لاہور کی سیشن عدالت نے معروف گلوکار علی ظفر کے میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کے گواہان کو طلب کر لیا،ایڈیشنل سیشن جج لاہور سیدامجد علی شاہ نے علی ظفر کے میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کی،علی ظفر کی جانب سے دو گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کروائے،عدالت نے دیگر گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے جبکہ دونوں گواہان کو جرح کے لیے بارہ ستمبر کو طلب کر لیا،ہتک عزت دعویٰ کیس میں علی ظفر کی جانب سے اب تک تیرہ گواہان اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں،علی ظفر نے ماڈل و اداکارہ میشاء شفیع کیخلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ میشاء شفیع نے ہراسگی کا الزام لگا کر شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔

وقت اشاعت : 22/08/2019 - 17:23:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :