فیشن انڈسٹری کے لوگو ں کی وجہ سے فلم کا معیار بہتر ہوا ہے،ثناءنور

معیاری پروجیکٹس میںہی کام کرونگی،کیو نکہ معیاری کردار ہی فنکار کو نکھارتا ہے،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 16 ستمبر 2019 17:45

فیشن انڈسٹری کے لوگو ں کی وجہ سے فلم کا معیار بہتر ہوا ہے،ثناءنور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) پاکستان کی معروف ماڈل ،اداکارہ ثنا ءنور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری نے تیزی سے تر قی کی ہے،فیشن انڈسٹری کے لوگو ں کی وجہ سے فلم کا معیار بھی بہت بہتر ہوا ہے ،کیونکہ اب فلم انڈسٹری میں فیشن انڈسٹری کے معروف فنکار کام کر رہے ہیں ، ثنا ءنور نے مزید گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آج جس مقام پر ہو یہ میری محنت اور لگن کا پھل ہے اورموجودہ مقام کو بہال رکھنے کیلئے مزید محنت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ثناءنور نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے معیاری پروجیکٹس میںہی کام کرونگی،کیو نکہ معیاری کردار ہی فنکار کو نکھارتا ہے۔

وقت اشاعت : 16/09/2019 - 17:45:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :