’’ تم نے ہمیں 100دن کا خواب دکھایا‘‘

رابی پیرزادہ نے انتخابی وعدے پورے نہ ہونے پر حکومت کیخلاف تنقید ی نظم لکھ ڈالی

جمعہ 4 اکتوبر 2019 12:12

’’ تم نے ہمیں 100دن کا خواب دکھایا‘‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے تحریک انصاف کی قیادت کے عام انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر تنقید ی نظم لکھ ڈالی ، رابی پیر زادہ نے نظم کے اشعار پڑھتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جسے بیحد پذیرائی مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

رابی پیر زادہ کی جانب سے تحریر کی گئی تنقیدی نظام میں تحریک انصاف کی قیادت کے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو یاد دلاتے ہوئے موجودہ حالات کے تناظر میں اس کی تصویر کشی کی گئی ہے ۔ رابی پیر زادہ نے اپنی تنقیدی نظم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی ہے جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 04/10/2019 - 12:12:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :