عائشہ عمر فلم ’’ڈھائی چال‘‘ میں شمعون عباسی کے ساتھ جلوہ گرہوں گی

پیر 11 نومبر 2019 11:39

عائشہ عمر فلم ’’ڈھائی چال‘‘ میں شمعون عباسی کے ساتھ جلوہ گرہوں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) اداکارہ عائشہ عمر فلم ’’ڈھائی چال‘‘ میں شمعون عباسی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

ہدایت کار تیمور شیرازی کی اس فلم میں اداکارہ عائشہ عمر ایک صحافی جبکہ شمعون عباسی،بھارتی پائلٹ کلبھوش یادیو کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کی باقی کاسٹ میںاداکار سیلم معراج، عدنان شاہ ٹیپو اور راشد ناز شامل ہیں، فلم کی عکس بندی جلد ہی کوئٹہ میں شروع کی جائے گی اوراسے آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 11/11/2019 - 11:39:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :