لائبہ بنگش28 نومبر کو برتھ ڈے گرل بنیں گی،دعوت نامے ارسال

پیر 25 نومبر 2019 17:59

لائبہ بنگش28 نومبر کو برتھ ڈے گرل بنیں گی،دعوت نامے ارسال
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2019ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر لائبہ بنگش 28 نومبر کو برتھ ڈے گرل بنیں گی،دعوت نامے ارسال،تفصیلات کے مطابق اداکارہ لائبہ بنگش 28 نومبر کو اپنی سالگرہ منارہی ہیں جس کے لیئے انہوں نے اپنے شوبز سے وابستہ دوستوں اور میڈیا کے افراد کو دعت نامے ارسال کرنے شروع کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران لائبہ بنگش نے بتایاکہ وہ اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائیں گی جس کی تقریب مقامی ہال میں منعقدکی جائیگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس سالگرہ تقریب میں ان کے ساتھ فنکار ،صحافی اور شوبز سے و ابستہ شخصیات شریک ہوں گی۔

لائبہ بنگش نے مذید کہاکہ وہ اپنی سالگرہ تقریب ہر سال دھوم دھام سے مناتی ہیں اور ان کی یہ سالگرہ کئی دنوں پر محیط ہوجاتی ہے جس میں ان کے دوست احباب فیملی ممبرز کئی دنوں تک سالگرہ کیک کاٹتے رہتے ہیں اس سال انہوں نے سب کو ایک چھت تلے اکٹھا کردینا ہے تاکہ وہ سب مل کر میری خوشیاں منا سکیں۔
وقت اشاعت : 25/11/2019 - 17:59:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :