گانے ’’چمکیلی‘‘ کی وڈیو کے لیے مہوش حیات اور شاہ ویر جعفری بہترین انتخاب قرار

جمعہ 13 دسمبر 2019 12:54

گانے ’’چمکیلی‘‘ کی وڈیو کے لیے مہوش حیات اور شاہ ویر جعفری بہترین انتخاب قرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) گلوکار ابرار الحق نے گانے ’’چمکیلی‘‘ کی وڈیو کے لیے مہوش حیات اور شاہ ویر جعفری کو بہترین انتخاب قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ابرار الحق نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے پچھلے گانے کی وڈیو پر انہیں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ناقدین کا کہنا تھا کہ اس گانے کے لیے جن اداکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اب گانے ’’چمکیلی‘‘ کی وڈیو کے لیے مہوش حیات اور شاہ ویر جعفری کے انتخاب پر انہیں کسی قسم کی تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا، کیونکہ اس گانے کے لیے یہ دونوں بہترین انتخاب ثابت ہوئے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/12/2019 - 12:54:59

Rlated Stars :