سیف علی خان کوبھارتی شہریت کے متنازع قانون پرلاعلمی کا ڈھونگ مہنگا پڑگیا

کسی بھی طرح کے احتجاج سے خود کوجوڑنے سے پہلے میں جاننا چاہوں گا کہ میں دراصل کس چیزکے خلاف احتجاج کررہا ہوں، انٹرویو

جمعہ 27 دسمبر 2019 17:16

سیف علی خان کوبھارتی شہریت کے متنازع قانون پرلاعلمی کا ڈھونگ مہنگا پڑگیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2019ء) بالی ووڈ کے نواب کہلائے جانے والے اداکارسیف علی خان نے بھارت کی موجودہ صورتحال اور شہریت کے متنازع قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی وہ بھارت کی موجودہ صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے کہا کہ بھارت میں اس وقت کیا ہورہا ہے انہیں اس بارے میں ابھی واضح علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جب سیف علی خان سے ایک انٹرویوکے دوران شہریت کے متنازع قانون اورمظاہروں سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہرکسی کو حق ہے کہ وہ کسی بھی معاملے پراپنی رائے کا اظہارکرے یا نہ کرے۔ انہوں نے کہا وہ فی الحال صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں اور جب وہ اس معاملے کے بارے میں پوری طرح آگاہ ہوجائیں گے تو وہ اپنا ذہن بنائیں گے۔سیف علی خان نے کہا کہ کسی بھی طرح کے احتجاج سے خود کوجوڑنے سے پہلے میں جاننا چاہوں گا کہ میں دراصل کس چیزکے خلاف احتجاج کررہا ہوں۔ ابھی مجھے اس معاملے پرمزید سوچنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا میں اس حوالے سے بہت کچھ لکھا جارہا ہے جوہمیں تشویش میں مبتلا کردیتا ہے کہ ہم کیا پڑھ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/12/2019 - 17:16:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :