علی ظفر کے بلوچی گیت ’ ’لیلیٰ او لیلیٰ ‘‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیئے

پیر 6 جنوری 2020 21:54

علی ظفر کے بلوچی گیت ’ ’لیلیٰ او لیلیٰ ‘‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2020ء) گلوکار و اداکار علی ظفر کے چند ماہ قبل ریلیز ہونے والے بلوچی گیت ’’لیلیٰ او لیلیٰ ‘‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیئے۔علی ظفر نے ڈھائی ماہ قبل 12 سالہ عروج فاطمہ کی خواہش پر مشہور بلوچی گیت ’’لیلیٰ او لیلیٰ ‘‘ گایا تھا جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا اور اب اس گیت نے چند ہی ماہ کے دوران مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

علی ظفر نے فاطمہ کے ساتھ گائے گانے کی مختصر ویڈیو انسٹا گرام پر جاری کی جس پر ویڈیو کو 1 کروڑ سے زائد بار دیکھے جانے کا بتایا گیا۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی گلوکار نے کیپشن میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور فاطمہ کو مبارکباد بھی دی۔گزشتہ سال 11 اکتوبر میں ریلیز ہونے والے ’’لیلیٰ او لیلیٰ ‘‘ گانے کی اس ویڈیو کو محض ڈھائی ماہ میں ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

دو منٹ 53 سیکنڈ پر مشتمل اس گانے کو بلوچی زبان میں فلمایا گیا ہے اور بلوچستان کی ثقافت کو دکھانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 12 سالہ عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے گھرانے سے ہے جنہوں نے علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا، 12 سالہ اس لڑکی کی ادھوری خواہش کو پورا کرنے میں علی ظفر نے اہم کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 06/01/2020 - 21:54:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :