تحریک انصاف کی حکومت میں دیکھنا ہے کہ فنکاروں کیساتھ بھی انصاف ہوتا ہے یا نہیں‘ زیبا شہناز

اسلم شیخ ، ذوالقرنین حیدر، ، انور علی سمیت بے شمار ایسے فنکار ہیںجنہیں ہمیشہ پرائیڈ آف پرفارمنس سے نظر انداز کیا جاتا ہے

پیر 20 جنوری 2020 13:06

تحریک انصاف کی حکومت میں دیکھنا ہے کہ فنکاروں کیساتھ بھی انصاف ہوتا ہے یا نہیں‘ زیبا شہناز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) اداکارہ زیبا شہناز نے کہا ہے کہ انصاف کی حکومت میں دیکھنا ہے کہ فنکاروں کے ساتھ بھی انصاف ہوتا ہے کہ نہیں ، اسلم شیخ ، ذوالقرنین حیدر، شہزاد رضا ، انور علی ، پرویز رضا سمیت بے شمار ایسے فنکار ہیںجنہیں کام کرتے ہوئے تین سے چار دہائیاں ہو چکی ہیں لیکن انہیں ہمیشہ پرائیڈ آف پرفارمنس کیلئے نظر انداز کردیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ہر سالبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوںکو اعزاز ات دئیے جاتے ہیں اور میں ہر بار یہی سوچتی ہوں کہ ہم جیسے سینئرز کا نام بھی آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوتا ۔انہوںنے کہا کہ میں سینئر فنکاروںکے لئے اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی کیونکہ ہم نے شوبز کے لئے اپنی زندگیاںوقف کی ہیں ۔ تمام سینئر فنکاروںنے اسٹیج، ریڈیو، ٹی وی اور فلم پر بے پناہ کام کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 20/01/2020 - 13:06:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :