حمزہ علی عباسی کا ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ جیسے مزید پراجیکٹ بنانے کی خواہش کا اظہار

جمعہ 14 فروری 2020 13:05

حمزہ علی عباسی کا ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ جیسے مزید پراجیکٹ بنانے کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ جیسے مزید پراجیکٹ بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

حمزہ علی عباسی کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کا آخری پراجیکٹ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ تھا لیکن جب انہیں ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ کے لیے پیش کش کی گئی تو وہ انکار نہیں کر سکے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے لیکن ان کی الف جیسے مزید براجیکٹ بنانے کی خواہش ہے جس میں اللہ تعالٰی کے پیغام کو پھیلایا جائے۔

وقت اشاعت : 14/02/2020 - 13:05:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :