نیا ڈرامہ سیریل’’مقدر‘‘17 فروری کو آن ایئر کیا جائے گا

جمعہ 14 فروری 2020 15:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) اداکار فیصل قریشی کا نیا ڈرامہ سیریل’’مقدر‘‘17فروری کو آن ایئر کیا جائے گا۔ شہزاد شیخ کی ہدایت کاری میںبننے والاڈرامہ’’ مقدر‘‘17فروری کو آن ایئر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیونتھ سکائے انٹرٹینمینٹ کے بینر تلے بنایا گیا ہے جس کی کاسٹ میں مدیحہ امام، علی انصاری، ہارون شاہد اور فیصل قریشی شامل ہیں، ڈرامے میں فیصل قریشی سیف الرحمان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ایک سیاست دان ہیں اور انہیں ایک نوجوان صحافی رائمہ سے محبت ہو جاتی ہے۔

وقت اشاعت : 14/02/2020 - 15:35:08