پاکستان کو فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے ترکی سے جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے ‘ شوبز شخصیات

جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور بڑی مارکیٹ بھی میسر آئیگی ‘ سید نور، سنگیتا بیگم، جاوید شیخ، ثنا، ہمایوں سعید و دیگر

ہفتہ 15 فروری 2020 16:24

پاکستان کو فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے ترکی سے جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے ‘ شوبز شخصیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) پاکستان کو فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے ترکی سے جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے ، اس اقدام سے نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا حصول میسر آ سکے گا بلکہ ایک بڑی مارکیٹ بھی میسر آئے گی ۔ سینئر ہدایتکار سید نور ، سینئر ہدایتکارہ سنگیتا بیگم ، جاوید شیخ ، ہمایوں سعید ، حیدر سلطان ، ثنا اور ریشم نے اپنے بیانات میں کہا کہ ترکی کے ساتھ اس موضوع پر بات ہوناخوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیں اس طرح کے اقدامات کی جانب سے جلد سے جلد پیشرفت کرنی چاہیے جس سے ہماری فلم او ر ڈرامہ انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی قدریں مشترک ہونے کی وجہ سے ہمیں ترکی کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرنے میں زیادہ مشکلات کاسامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ میسر آئے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی خوش آئند ہے اور ہم دنیا میں اسلام کے روشن اور مثبت چہرے کو روشناس کر اسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/02/2020 - 16:24:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :